QR CodeQR Code

افغانستان، احمد مسعود کے قومی مزاحمتی فرنٹ کی طالبان سے جھڑپیں

21 Jan 2022 20:50

افغان صوبے بلخ میں طالبان اور احمد مسعود کی قومی مزاحمتی فرنٹ کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔ جس میں مزاحمتی فرنٹ کے 8 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس کے مطابق افغانستان کے صوبے بلخ میں طالبان اور احمد مسعود کی قومی مزاحمتی فرنٹ کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔ طالبان سے جھڑپ میں قومی مزاحمتی فرنٹ کے 8 جنگجو مارے گئے ہیں، جبکہ طالبان فورسز نے ہتھیار اور مشین گنیں بھی ضبط کی ہیں۔ قومی مزاحمتی فرنٹ کے ترجمان کی جانب سے ابھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ یہ بھی یاد رہے کہ دو ہفتے قبل تہران میں احمد مسعود کی افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات ہوئی تھی۔
 


خبر کا کوڈ: 974878

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974878/افغانستان-احمد-مسعود-کے-قومی-مزاحمتی-فرنٹ-کی-طالبان-سے-جھڑپیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org