QR CodeQR Code

دہشتگردی کے واقعات، وزیر داخلہ سے جواب طلب

21 Jan 2022 21:34

پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ پہلے اسلام آباد میں دہشتگردی ہوئی اور اب لاہور میں کیا یہ ثابت نہیں ہو رہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ مذاکرات کی پالیسی غلط ہے۔ وفاقی وزیر اعظم سواتی نے کہا کہ حکومت جوابدہ ہوتی ہے، امن و امان وزیر داخلہ کی کلیدی ذمہ داری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سینیٹ ارکان نے دہشت گردی کے واقعات پر وزیر داخلہ شیخ رشید سے جواب دینے کا مطالبہ کردیا۔ سینیٹ میں اپوزیشن اور حکومتی سینیٹرز نے برہمی کا اظہار کیا۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ پہلے اسلام آباد میں دہشتگردی ہوئی اور اب لاہور میں کیا یہ ثابت نہیں ہو رہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ مذاکرات کی پالیسی غلط ہے۔ وفاقی وزیر اعظم سواتی نے کہا کہ حکومت جوابدہ ہوتی ہے، امن و امان وزیر داخلہ کی کلیدی ذمہ داری ہے۔ ن لیگ کے عرفان صدیقی بولے کہ اسلام آباد کی صورت حال تشویش ناک ہے، 9  ماہ ہوگئے ہیں وزیر داخلہ کو ایوان میں نہیں دیکھا۔ اعظم نذیر تارڑ نے مطالبہ کیا کہ وزیر داخلہ ایوان میں آکر  بریفنگ دیں کہ مستقبل کا ہمارا کیا لائحہ عمل ہے۔


خبر کا کوڈ: 974881

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974881/دہشتگردی-کے-واقعات-وزیر-داخلہ-سے-جواب-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org