0
Friday 21 Jan 2022 22:03

پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے، آرمی چیف

پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے، آرمی چیف
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا ہے، آرمی چیف کو موجودہ سکیورٹی کی صورت حال، ضم شدہ قبائلی اضلاع اور بارڈر پر باڑ کی تعمیر پر بریفنگ دی گئی۔ کور ہیڈکورٹرز آمد پر آرمی چیف کا کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو موجودہ سکیورٹی کی صورت حال، ضم شدہ قبائلی اضلاع اور بارڈر پر باڑ کی تعمیر پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان میں امن مکمل طور پر بحال ہو گا۔ آرمی چیف نے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں سماجی و معاشی ترقی کے منصوبوں کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کے حوالے سے سکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔
خبر کا کوڈ : 974885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش