QR CodeQR Code

کوئٹہ، اومی کرون کی روک تھام کیلئے پابندیاں عائد

21 Jan 2022 22:45

ایک اعلامیہ کے مطابق عوامی اجتماعات اور انڈور تقریبات میں 3 سو جبکہ آوٹ ڈور پانچ سو سے زائد لوگ شریک نہیں ہونگے۔ ٹرانسپورٹ میں 70 فیصد جبکہ ٹرین میں 80 فیصد افراد سفر کرسکیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے کورونا وائرس اومی کرون کے پھیلاؤ کے پیش نظر نئی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ جس کے مطابق عوام الناس پر مختلف پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ محکمہ داخلہ و قبائلی امور کی جانب جاری شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی اجتماعات اور انڈور تقریبات میں 3 سو جبکہ آوٹ ڈور پانچ سو سے زائد لوگ شریک نہیں ہونگے۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں 70 فیصد سے زائد افراد سفر نہیں کرسکیں گے۔ ٹرینوں میں 80 فیصد افراد کو سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔ جم خانے، سیمنا، پارکس، مزارات اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے دوران ویکسین شدہ افراد کو ہی داخلے کی اجازت ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان کے اعلامیہ کا اطلاق 31 جنوری تک ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 974892

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974892/کوئٹہ-اومی-کرون-کی-روک-تھام-کیلئے-پابندیاں-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org