0
Friday 21 Jan 2022 23:01

دہشتگردی کی نئی لہر تشویشناک، ریاستی اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا، علامہ افضل حیدری

دہشتگردی کی نئی لہر تشویشناک، ریاستی اداروں کو کردار ادا کرنا ہوگا، علامہ افضل حیدری
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے دہشتگردی کی نئی لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل حالات میں ریاستی اداروں کو چوکنا رہ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، غیر ملکی ایجنٹ امن تباہ کرنا چاہتے ہیں، علیحدگی پسند دہشتگرد گروہ کی طرف سے انارکلی بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے سے پتہ چل گیا کہ کون سا ملک ملوث ہے، تا کہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کیا جائے، لیکن ان شاءاللہ سی پیک سمیت ملکی ترقی کے تمام منصوبے جاری رہیں گے۔

جامعتہ المنتظر میں علماء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر دہشتگردوں کی فائرنگ اور حملہ آوروں کی ہلاکت، ڈیرہ اسماعیل خان اور ملتان میں شیعہ نوجوانوں کی شہادت سے ثابت ہو گیا کہ دہشت گرد ایک بار پھر متحرک ہوگئے ہیں۔ ان حالات میں ملکی سلامتی کے ذمہ دار اداروں کیساتھ اندرونی سلامتی اور اتحاد بھی ضروری ہے، لیکن دہشتگرد خارجی گروہ ایک عرصے سے فرقہ واریت پھیلانے میں سرگرم ہو چکا ہے، تکفیری دہشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں، مگر انہیں گرفتار کیا گیا اور نہ ہی کیفر کردار تک پہنچایا گیا۔ انہوں نے انارکلی بم دھماکے، ڈیرہ اسماعیل خان اور ملتان میں شہید ہونیوالوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور سوگوار خاندان کی صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 974895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش