0
Friday 21 Jan 2022 23:13

الیکشن کمیشن کا ڈیرہ اسماعیل خان میں ترقیاتی اسکیموں کے اعلان کا نوٹس

الیکشن کمیشن کا ڈیرہ اسماعیل خان میں ترقیاتی اسکیموں کے اعلان کا نوٹس
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے تناظر میں الیکشن کمیشن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ترقیاتی اسکیموں کے اعلان اور فنڈز کے اجرا کا نوٹس لے لیا۔ ریجنل الیکشن کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھ کر کہا کہ اطلاع ہے کہ آپ نے ترقیاتی اسکیموں کا اعلان کیا اور ایک ارب 88 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے۔ اطلاع ہے کہ ان ترقیاتی اسکیموں کا اعلان ایک سیاسی جماعت کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا گیا۔ خط میں کہا گیا کہ جن حلقوں میں امیدوار وفات پا گئے تھے وہاں الیکشن کا شیڈول جاری ہو چکا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان تحریری طور پر تفصیلات سے آگاہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 974897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش