0
Friday 21 Jan 2022 23:20

پنجاب اسمبلی، یوم ولادت حضرت فاطمہ زہراؑ کو یوم خواتین کے عنوان سے منانے کی قرارداد جمع

پنجاب اسمبلی، یوم ولادت حضرت فاطمہ زہراؑ کو یوم خواتین کے عنوان سے منانے کی قرارداد جمع
اسلام ٹائمز۔ 20 جمادی الثانی یوم ولادت دختر رسول خداؐ، خاتون جنت، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو یوم خواتین کے طور پر منایا جانے کے مطالبہ کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ قرارداد رکن پنجاب اسمبلی و مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین سیدہ زہرا نقوی نے جمع کروائی۔ انہوں نے قرارداد میں مطالبہ کیا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک پاکستان میں 20 جمادی الثانی کو یوم خواتین کے طور پر منایا جائے، خاتون جنت سیدہ النساء العالمین بی بی فاطمہ الزھرا سلام اللہ علیہا کی سیرت عالمین کی تمام خواتین کیلئے مشعل راہ ہے۔ بی بی سلام اللہ علیہا کی زندگی ایک مثالی ماں، مثالی بیٹی اور مثالی زوجہ کی حیثیت سے نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کیلئے اسوہ حسنہ ہے، حضرت فاطمہ الزھرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کو یوم خواتین کے طور پر منانے کا رواج عام کیا جائے۔

 
خبر کا کوڈ : 974898
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش