QR CodeQR Code

روس ویانا مذاکرات میں مصنوعی ڈیڈلائنوں کیخلاف ہے، میخائل اولیانوف

21 Jan 2022 23:22

ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے ایک پیغام میں روسی نمائندے نے ویانا مذاکرات میں ڈیڈلائنوں کے ذریعے ایران پر دباؤ ڈالنے کے مغربی اقدامات کی مخالفت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ روس جلد از جلد معاہدہ طے پا جانیکی ضرورت کو محسوس کرتا ہے لیکن مصنوعی ڈیڈلائنوں کیخلاف ہے


اسلام ٹائمز۔ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں روس کے مستقل نمائندے میخائل اولیانوف نے مغربی ممالک کی جانب سے وقت کی کمی کے بہانے ایران پر دباؤ ڈالنے کے مغربی اقدامات کو مصنوعی ڈیڈلائن قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ روس مصنوعی ڈیڈلائنوں کے خلاف ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے ایک پیغام میں میخائل اولیانوف نے جوہری معاہدے میں شامل، ایران کے علاوہ، دوسرے ممالک کے، امریکہ کے ساتھ اجلاس کی خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے کے (ایران کے علاوہ دوسرے) اراکین کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ویانا مذاکرات کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ویانا میں روسی نمائندے نے لکھا کہ (اس اجلاس میں) مغربی شراکتداروں نے، جیسا کہ وہ علی الاعلان بھی انجام دے رہے ہیں، مذاکرات کو جلد از جلد حتمی شکل دینے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ روس بھی اس حوالے سے وقت کی کمی کا احساس رکھتا ہے تاہم مصنوعی ڈیڈلائنوں کے خلاف ہے۔ میخائل اولیانوف نے ایک دوسرے ٹوئٹر پیغام میں یہ بھی لکھا کہ میں نے ایرانی امور کے لئے امریکی نمائندے رابرٹ مالی کے ساتھ بھی ملاقات کی ہے جس میں باقی بچ جانے والے اصلی مسائل کہ جنہیں جوہری معاہدے (JCPOA) کی بحالی اور پابندیوں کے خاتمے سے متعلق اطمینان کے حصول کے لئے ویانا مذاکرات میں حل کرنا ضروری ہے، پر گفتگو ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 974900

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974900/روس-ویانا-مذاکرات-میں-مصنوعی-ڈیڈلائنوں-کیخلاف-ہے-میخائل-اولیانوف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org