QR CodeQR Code

دہشتگردی کیخلاف جیتی ہوئی جنگ کو شکست میں بدلنے نہیں دیا جائیگا، علامہ راجہ ناصر عباس

22 Jan 2022 00:03

ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا لاہور دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وطن عزیز کی سالمیت و بقا دہشت گردی کے مکمل خاتمے سے مشروط ہے۔ تکفیری گروہ استکباری طاقتوں کی ایما پر ملک میں بدامنی پھیلا رہے ہیں۔ ملک دشمنوں کے عبرتناک انجام کے لیے ریاستی ادارے اپنا آئینی کردار ادا کریں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاہور کے علاقے انارکلی میں بم دھماکے کی شدید مذمت اور بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر معمولی دیہاڑی دار افراد کو شہید کرنے کے بزدلانہ جرم کے ارتکاب پر عبرتناک انجام کے مستحق ہیں۔ ملک دشمن عناصر کی کارروائیوں کو لگام ڈالنے کے لیے سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جیتی ہوئی جنگ کو شکست میں بدلنے نہیں دیا جائے گا۔ وطن عزیز کی سالمیت و بقا دہشت گردی کے مکمل خاتمے سے مشروط ہے۔ تکفیری گروہ استکباری طاقتوں کی ایما پر ملک میں بدامنی پھیلا رہے ہیں۔ ملک دشمنوں کے عبرتناک انجام کے لیے ریاستی ادارے اپنا آئینی کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو حکومت کی طرف سے مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور شہداء کے لواحقین کی دادرسی کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 974906

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974906/دہشتگردی-کیخلاف-جیتی-ہوئی-جنگ-کو-شکست-میں-بدلنے-نہیں-دیا-جائیگا-علامہ-راجہ-ناصر-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org