0
Saturday 22 Jan 2022 00:27

مودی حکومت نے 35 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی

مودی حکومت نے 35 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی
اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکومت نے پاکستان کے 35 یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی۔ تفصیلات کے مطابق جمہوریت کی دعویدار بھارتی حکومت نے مسلم دشمن پالیسیوں اور اقلیتوں کے خلاف ہونے والے مظالم بے نقاب کرنے والے 35 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر بھارت میں بلاک کردیا۔ اطلاعات کے مطابق پابندی کی زد میں آنے والے یوٹیوب چینلز کے ایک ارب 35 کروڑ سے زائد ویڈیو ہیں۔ بھارت کے وزیر اطلاعات و نشریات وکرم نے جمعے کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چینل بند کرنے تصدیق کی اور بتایا کہ دو ٹویٹر، دو انسٹاگرام، دو ویب سائٹس اور فیس بک اکاؤنٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان اکاؤنٹس کا تعلق پاکستان سے ہے جن پر بھارت مخالف خبروں کی تشہیر کی جاتی تھی۔
خبر کا کوڈ : 974909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش