QR CodeQR Code

کور کمانڈر پشاور جنرل فیض حمید سے ایم این اے ساجد طوری کی ملاقات

22 Jan 2022 00:42

ملاقات میں ضلع کرم میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ پیواڑ اور گیدو کے مسئلے پر بھی بات چیت کی گئی، جس میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور مسئلے کو حل کرنے کیلئے کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ کور کمانڈر پشاور جنرل فیض حمید سے پاراچنار سے رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری نے 11 کور پشاور میں ملاقات کی، جس میں قبائلی اضلاع میں امن امان، ترقیاتی کاموں سمیت دیگر مسائل کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں ضلع کرم میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ پیواڑ اور گیدو کے مسئلے پر بھی بات چیت کی گئی، جس میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور مسئلے کو حل کرنے کیلئے کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا۔ ضلع کرم میں زمینی تنازعات اور باقی چھوٹے چھوٹے مسائل کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کے خلاف بلا تفریق کاروائی کا مطالبہ اور مشران سے ایسے مسائل کو افہام تفہیم اور زمینی مسائل کو کاغذات مال کے زریعے حل کرنے پر زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ قبائلی اضلاع میں جاری ترقیاتی کاموں پر بھی بات چیت ہوئی، جس میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد پورا کرنے پر زور دیا گیا۔

ایم این اے ساجد طوری نے قبائلی اضلاع کے ساتھ کئے گئے وعدے ابھی تک پورا نہ ہونے پر بھی تفصیلی بات کی۔ ضم شدہ اضلاع کو NFC ایوارڈ کی مد میں فنڈز نہ دینے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ سابقہ فاٹا کے سٹوڈنٹس کے ساتھ حکومت کے کئے گئے وعدے پورا نہ کرنا اور کوٹہ سسٹم سے مکر جانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ ڈسٹرکٹ کرم خاص کر پاراچنار ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن، میڈیکل کالج اور ٹراما سینٹر کے ساتھ صحت سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ بہت جلد تمام ضم شدہ اضلاع کے پارلمنٹیرینز کے ساتھ کور کمانڈر کی ملاقات کرکے ضم اضلاع کے مسائل پر بات چیت ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 974915

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974915/کور-کمانڈر-پشاور-جنرل-فیض-حمید-سے-ایم-این-اے-ساجد-طوری-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org