0
Saturday 22 Jan 2022 01:48

شہریوں پر ایک اور بجلی بم گرائے جانے کا امکان

شہریوں پر ایک اور بجلی بم گرائے جانے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کردی، جو دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ دسمبر 2021ء میں 8 ارب 52 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، جس کی پیداواری لاگت 73 ارب 84 کروڑ روپے رہی، 22 روپے 24 پیسے میں فرنس آئل سے مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے 17 روپے 80 پیسے فی یونٹ، ڈیزل سے 14 روپے 8 پیسے فی یونٹ میں بجلی پیدا ہوئی۔

کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت 13 روپے 31 پیسے فی یونٹ میں ہوئی، ایران سے 13 روپے 26 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی، لہذا فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت میں 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے۔ نیپرا یکم فروری کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر سماعت کرے گا اور اضافے کی صورت میں صارفین پر 30 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 974919
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش