0
Saturday 22 Jan 2022 10:39

انجمن طلبہ اسلام کا یوم تاسیس، پنجاب بار کونسل میں خصوصی تقریب

انجمن طلبہ اسلام کا یوم تاسیس، پنجاب بار کونسل میں خصوصی تقریب
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں انجمن طلباء اسلام کے 54ویں یوم تشکیل کی مناسبت سے پنجاب بار کونسل میں کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں چیئرمین پنجاب بار کونسل حاجی افضل دھرالہ، وائس چیئرمین فرحان شہزاد اور جوائنٹ سیکرٹری انجمن طلباء اسلام عامر اسماعیل نے شرکت کی۔ اس موقع پر ممبر پنجاب بار کونسل رانا طفیل نون، نعمان ملک، اصغر ورک سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

چیئرمین پنجاب بار کونسل حاجی افضل دھرالہ نے یوم تشکیل انجمن پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انجمن طلباء اسلام نصف صدی سے طلباء میں فروغ عشق رسولؐ کا عظیم فریضہ سرانجام دے رہی ہے، اے ٹی آئی کے ذمہ داران تعلیمی اداروں میں تعلیمی امن کے ضامن ہیں، طلباء کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا آئینی حق ملنا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 974959
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش