0
Saturday 22 Jan 2022 11:00

کوئٹہ اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی برفباری

کوئٹہ اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی برفباری
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوچکی ہے۔ گذشتہ شب سے برفباری کا سلسلہ جاری تھا، جس نے وادی کوئٹہ کو سفید چادر کی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ بعض اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سمیت مستونگ، چمن، زیارت اور توبہ اچکزئی میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں 24 گھنٹہ تک برفباری جاری رہنے کے امکانات ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سنجاوی تا زیارت سڑک برفباری کے باعث سفر کے لئے بند کی جاچکی ہے اور مسافروں کو اس راستے سے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی جاچکی ہے۔ علاوہ ازیں لکپاس مستونگ اور قلات میں برفباری کی وجہ سے کراچی نیشنل ہائی وے پر پھسلن پیدا ہوگئی ہے۔ اطلاعات موصول ہوئی ہے کہ پھسلن کے باعث گاڑیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ایک گاڑی کو اسی وجہ سے حادثہ کا سامنا ہوا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گاڑی پھسلن کے باعث روڈ کے کنارے لگے ہوئے گارڈر کے ساتھ جاکر ٹکرا گئی ہے۔ جس سے گاڑی کو نقصان ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 974964
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش