QR CodeQR Code

نیویارک میں دہشت گردی، ایک اہلکار ہلاک

22 Jan 2022 11:25

پولیس حکام کے مطابق ملزم والدہ کے اپارٹمنٹ آیا اور والدہ کی پستول نکال کر دو افسروں کو گولی مار دی، اس دوران تیسرے پولیس اہلکار نے ملزم کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ نیویارک میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ سے ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکار گھریلو جھگڑے کی اطلاع پر ہارلیم کے علاقے میں پہنچے تھے جہاں اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جوابی فائرنگ میں ایک مشتبہ شخص بھی مارا گیا ہے اور اس شخص کی والدہ محکمہ پولیس سے وابستہ تھی۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم والدہ کے اپارٹمنٹ آیا اور والدہ کی پستول نکال کر دو افسروں کو گولی مار دی، اس دوران تیسرے پولیس اہلکار نے ملزم کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 974975

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974975/نیویارک-میں-دہشت-گردی-ایک-اہلکار-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org