QR CodeQR Code

ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹا جائیگا، عبدالقدوس بزنجو

22 Jan 2022 12:20

عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کے بارش اور برف باری کے علاقوں میں امدادی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اے، انتظامیہ اور این ایچ اے کا متحرک و فعال رہتے ہوئے کام کرنا قابل تعریف ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ امید ہے کہ برف باری کے علاقوں میں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے صوبے کے بارش اور برف باری کے علاقوں میں امدادی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اے، متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ اور این ایچ اے کا متحرک و فعال رہتے ہوئے کام کرنا قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے عوام کی بھرپور مدد اور معاونت جاری رکھیں۔ عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پی ڈی ایم اے متاثرہ اضلاع میں خوراک، ایندھن اور دیگر امدادی اشیاء کی وافر مقدار دستیاب رکھے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایت دی ہے کہ قومی شاہراہوں پر برف کی صفائی اور ٹریفک کی بلا رکاؤٹ آمدورفت یقینی بنائی جائے۔ وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ زیارت اور دیگر علاقوں میں آنے والے سیاحوں کی دیکھ بھال بھی کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 974990

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974990/ہنگامی-صورتحال-سے-موثر-طور-پر-نمٹا-جائیگا-عبدالقدوس-بزنجو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org