0
Saturday 22 Jan 2022 14:40

کراچی پولیس آفس کے رشوت خور افسران کو شکنجے میں جکڑنے کیلئے اقدامات

کراچی پولیس آفس کے رشوت خور افسران کو شکنجے میں جکڑنے کیلئے اقدامات
اسلام ٹائمز۔ کراچی پولیس کے ایڈمن آفس سے ملازمین کیلئے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، جس میں پوچھا گیا ہے کہ کیا کسی کو پیسے بطور رشوت دیئے ہیں، ثبوت کے ساتھ بتائیں، تاکہ آپ کے پیسے واپس دلوائے جا سکیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس آفس میں رشوت لینے والے افسران کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا، کے پی او ایڈمن آفس سے پولیس ملازمین کیلئے نوٹس جاری کر دیا گیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ کسی نے ٹرانسفر، پوسٹنگ یا سروس اپیل کیلئے پیسے طلب کیے ہیں، کیا کسی کو پیسے بطور رشوت دیے ہیں، ثبوت کے ساتھ بتائیں، تاکہ آپ کے پیسے واپس دلوائے جا سکیں۔ ایڈمن لیٹر میں کہا ہے کہ جائز کام میں رکاوٹ کو دور کیا جائے گا، تاکہ محکمہ پولیس کو بدنام کرنے والے عناصر کو بے نقاب کیا جا سکے گا۔ ایڈمن آفس کا کہنا تھا کہ آڈیو، ویڈیو، وائس یا ٹیکسٹ کے ذریعے معلومات شئیر کی جا سکتی ہے اور مزید معلومات کیلئے ایڈمن آفس خود شکایت کنندہ سے رابطہ کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 974996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش