QR CodeQR Code

کشمیر پریس کلب بلڈنگ کی الاٹمنٹ منسوخ کرنا غیر جمہوری کام ہے، سیف الدین سوز

22 Jan 2022 16:49

کانگریس لیڈر نے کہا کہ اگر بھارت ایک جمہوری ملک ہے، تو کشمیر بھی اسی جمہوریت کا حصہ ہے پھر ایسے اقدامات سے انتظامیہ کیلئے عوامی حمایت اور زیادہ کمزور ہوتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز کا کہنا ہے کہ بھارت کو دنیا میں ایک جمہوری ملک مانا جاتا ہے اور اس ملک کو جمہوریت کے طور تسلیم کرنے کے پیچھے ایک بنیادی وجہ یہ ہے کہ اس ملک میں میڈیا یعنی ذرایع ابلاغ کو اظہار خیال کرنے کی آزادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس آزادی کو چھیننے کا کام جو بھی کرے گا ،وہ ہندوستان کی جمہوری نظام کے خلاف کام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ریاستی انتظامیہ نے پریس کلب کی الاٹمنٹ کو منسوخ کر کے نہ صرف غیر جمہوری کام کیا ہے بلکہ ہندوستان کی جمہوریت پر بھی داغ لگادیا ہے۔ اُن کے مطابق کیا ریاستی انتظامیہ یہ چاہتی ہے کہ کشمیر کا میڈیا انتظامیہ کے حق میں گیت گاتے رہیں۔ سیف الدین سوز نے کہا کہ اگر بھارت ایک جمہوری ملک ہے، تو کشمیر بھی اسی جمہوریت کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے انتظامیہ کے لئے عوامی حمایت اور زیادہ کمزور ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں انتظامیہ کو تاکید سے کہتا ہوں کہ اس طرح کے احکامات کو فوری طور واپس لے۔ سیف الدین سوز کا کہنا ہے کہ مجھے پورا احساس ہے کہ ایسے غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے انتظامیہ کو کوئی فائدہ حاصل نہ ہوگا بلکہ صرف بدنامی حاصل ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 975016

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975016/کشمیر-پریس-کلب-بلڈنگ-کی-الاٹمنٹ-منسوخ-کرنا-غیر-جمہوری-کام-ہے-سیف-الدین-سوز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org