0
Saturday 22 Jan 2022 16:49

کشمیر میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن جاری، معمولات زندگی متاثر

کشمیر میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن جاری، معمولات زندگی متاثر
اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر میں ہفتے کے روز بھی ویک اینڈ لاک ڈاؤن نافذ رہنے سے ہر سو بازاروں میں سناٹا چھایا رہا اور کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئیں۔ بتادیں کہ کورونا کی تیسری لہر کی روک تھام کو یقینی بنانے بنانے کے لئے انتظامیہ نے یونین ٹریٹری میں 64 گھنٹوں پر محیط لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن جمعے کے دو بجے سے شروع ہو کر پیر کی صبح چھ بجے ختم ہوگا اور اس کا نفاذ ہر ہفتے اگلے احکامات صادر ہونے تک جاری رہے گا۔ ذرائع نے ہفتے کی صبح مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ شہر کے تمام بازار بند ہیں اور سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل بھی معطل ہی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے کئی مقامات پر پولیس کے ناکے لگا دئے گئے ہیں اور اہم جگہوں پر بھارتی فورسز کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
 
ذرائع کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی سروسز اور سرکاری ملازمین کو ہی اپنے کام پر جانے کی اجازت دی جاتی تھی جبکہ غیر ضروری طور گھروں سے نکلنے والوں کو روکا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ بھی گھروں میں بیٹھنے کو ہی ترجیح دے رہے ہیں اور اگر کوئی مجبوری کی حالت میں گھر سے نکلتا ہے تو اس نے ماسک وغیرہ لگائی ہوتی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی کے دیگر ضلع صدر مقامات اور قصبہ جات میں بھی ہفتے کو لاک ڈاؤن نافذ رہا اور بازاروں میں دکان بند اور ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل معطل رہی۔ قابل ذکر ہے کہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی کورونا کے کیسز میں آئے روز بے تحاشا اضافہ درج ہو رہا ہے جس سے لوگوں میں تشوش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ یونین ٹریٹری انتظامیہ اس لہر کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے مختلف النوع اقدام کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 975018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش