QR CodeQR Code

کراچی، ایک ہفتے میں کورونا کی شرح میں سو فیصد اضافہ

22 Jan 2022 17:15

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 413 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں 2 ہزار 895 کا نتیجہ مثبت آیا۔ شہرِ قائد میں کورونا وائرس کے کیسز مثبت آنے کی شرح 45 اعشاریہ 14 فیصد کی سطح پر جا پہنچی ہے۔


ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا کی شرح میں ایک ہفتے میں سو فیصد اضافہ ہوا۔ شہر میں کورونا وائرس کی شرح ایک ہفتے میں 16 فیصد، دوسرے ہفتے شرح 39 فیصد سے بڑھ گئی۔ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 895 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 413 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں 2 ہزار 895 کا نتیجہ مثبت آیا۔ شہرِ قائد میں کورونا وائرس کے کیسز مثبت آنے کی شرح 45 اعشاریہ 14 فیصد کی سطح پر جا پہنچی ہے۔ ادھر حیدر آباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جہاں  12 سال سے کم عمر کے بچوں میں بھی کورونا وائرس کے کیسز مثبت آئے ہیں۔

حیدرآباد میں اومی کرون وائرس کے 6 مشتبہ کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس کی شرح 13 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ محکمہ صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ حیدر آباد کی 70 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے، تاہم ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر یہ بتانے سے قاصر رہے ہیں کہ کورنا وائرس کی پانچویں لہر میں اچانک اضافے کی کیا وجہ ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کا کہنا ہے کہ حیدر آباد میں 12 سال کی عمر کے 14 فیصد بچے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔


خبر کا کوڈ: 975026

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975026/کراچی-ایک-ہفتے-میں-کورونا-کی-شرح-سو-فیصد-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org