0
Saturday 22 Jan 2022 17:51

علی زیدی نے مراد علی شاہ کو آصف زرداری کا منشی قرار دیدیا

علی زیدی نے مراد علی شاہ کو آصف زرداری کا منشی قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سید علی زیدی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو آصف زرداری کا ‘منشی’ قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے علی زیدی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ سندھ میں اختیارات وزیراعلیٰ ہاؤس میں پھنس گئے ہیں، انہوں نے گزشتہ سال بیس ستمبر کو ایک ہفتے میں اختیارات منتقل کرنے کا کہا تھا، مجھے ایسا لگتا ہے کہ دنیا کا سب سے لمبا ایک ہفتہ چل رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت سے کچرا اٹھتا ہے نہ نالے بنتے ہیں، سارے کام وفاقی حکومت کے ادارے کررہے ہیں، اگر سندھ میں سارے کام وفاق نے کرنے ہیں تو صوبائی حکومت کا کیا کام باقی رہ گیا ہے؟ جس کام کا یہ کریڈٹ لیتے ہیں، وہ پرائیویٹ انٹرپرائز چلا رہی ہے۔ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو آصف زرداری کا منشی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ زرداری کے جوتے پالش کررہے ہیں جبکہ منشی مراد علی شاہ کو خوش رکھیں تاکہ وہ اوپر پہنچا دے، ان لوگوں نے سندھ کو تباہ کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 975041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش