QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان، برفباری سے بند سڑکیں ٹریفک کیلئے بحال

22 Jan 2022 18:55

وانہ ٹو ٹانک گومل زام روڈ سلائیڈنگ کیوجہ سے بند تھا جس کو اج ہر قسم کے ٹریفک کے لیے کھل دیا، جبکہ وانہ آنگور اڈہ، وانہ سے شکیئ اور وانہ سے مکین جبکہ کاروان مانزہ کڑمہ روڈ کے علاوہ جنڈولہ ٹو وانہ روڈ جوکہ تنگا کے مقام پر سلائیڈنگ کیوجہ سے بند تھا کو کھل دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں برف باری سے بند ہونے والے سڑکوں کی بحالی کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ہائی وے ڈویژن مختلف مقامات سے برف ہٹانے پر کام جاری ہے۔ وانہ آنگور اڈہ، وانہ شکئی، وانہ ٹو مکین، کاروان مانزہ کڑمہ، بدر مانڑہ، وانہ گومل زام اور جنڈولہ وانہ تانگہ روڈ پر کام جاری ہے۔ گزشتہ دو دنوں سے جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں برف باری کی وجہ سے مختلف سڑکیں مکمل طور پر بند ہو چکی تھیں، جس کی وجہ سے علاقے کے عوام سمیت دور دراز علاقوں سے آنے والے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔ جس پہ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اور ایکسین ہائی وے ڈویژن کی جانب سے تمام مشنری اور سٹاف کو متحرک کرکے تقریبآ تمام روڈوں کو عام ٹریفک کے لیے بحال کر دیا ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ اور سی اینڈ ڈبلیو ہائی وے ڈویژن کا عملہ مزید سہولیات فراہم کرنے میں مصروف ہے۔ ایکسین سی اینڈ ڈبلیو ہائی وے ڈویژن کے مطابق وانہ ٹو ٹانک گومل زام روڈ سلائیڈنگ کیوجہ سے بند تھا جس کو اج ہر قسم کے ٹریفک کے لیے کھل دیا، جبکہ وانہ آنگور اڈہ، وانہ سے شکیئ اور وانہ سے مکین جبکہ کاروان مانزہ کڑمہ روڈ کے علاوہ جنڈولہ ٹو وانہ روڈ جوکہ تنگا کے مقام پر سلائیڈنگ کیوجہ سے بند تھا کو کھل دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر برف باری سے بند سڑکوں کو بحال کرنے کے لیے تمام عملہ مشینری کے ساتھ موجود ہےاور اگر کہیں پر کویئ شکایات ہیں تو ہمیں بروقت آگاہ کیا جائے تاکہ جلد سے جلد مسلہ حل ہو سکیں۔


خبر کا کوڈ: 975051

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975051/شمالی-وزیرستان-برفباری-سے-بند-سڑکیں-ٹریفک-کیلئے-بحال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org