0
Saturday 22 Jan 2022 19:24

قرآن و سنت سے دوری کے باعث امت مسلمہ بے شمار مسائل کا شکار ہے، جماعت اسلامی

قرآن و سنت سے دوری کے باعث امت مسلمہ بے شمار مسائل کا شکار ہے، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ قرآن و سنت کی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے آج امت مسلمہ بے شمار مسائل کا شکار ہے، معاشرے میں بگاڑ اور معیشت تباہ ہے، علماء کرام منبر و محراب کے پلیٹ فارم سے قرآن و سنت کی روشنی میں اصلاح معاشرہ اور عوام کی رہنمائی کا کردار ادا کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ الحرمین سعید آباد اور جامعہ منصورہ ہالا میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ دستور پاکستان میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ تمام ملکی قوانین کو آہستہ آہستہ اسلام کے مطابق ڈھالا جائے گا، مگر نصف صدی سے زائد عرصہ گذر جانے کے باوجود برسر اقتدار آنے والے حکمرانوں نے اس پر عمل نہیں کیا، جس کی وجہ سے ملک معاشی، سیاسی اور اخلاقی طور پر پیچھے چلا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ نے اسلامی و خوشحال پاکستان کا خواب دیکھا تھا، مگر کرپٹ و دین بیزار قیادت نے سودی نظام معیشت، سیکولرازم، بے حیائی کے کلچر کو فروغ دیا اور تعلیمی نظام سے بھی اسلام کے روح کو نکالا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 975062
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش