?> اسلام ٹائمز - TTP لڑیگی تو جواب دینگے، داعش سے مذاکرات نہیں ہوئے، شیخ رشید - پرنٹ کریں

QR CodeQR Code

وفاقی وزیر داخلہ کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس

TTP لڑیگی تو جواب دینگے، داعش سے مذاکرات نہیں ہوئے، شیخ رشید

افغانستان میں شکست کیبعد ’’را‘‘ کے گروپس پاکستان میں دہشتگردی چاہتے ہیں

22 Jan 2022 19:22

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افواج نے ہزاروں جانوں کی قربانی دیکر دہشت گردوں کو شکست دی، طالبان کے خلاف کامیابی حاصل ہوئی تو کچھ گروپ اکا دکا وارداتیں کر رہے ہیں، اسلام آباد میں دو دہشت گرد مارے گئے، جس کا ٹی ٹی پی نے اعتراف بھی کیا۔ 11 فروری کو بلوچ ریپبلکن آرمی (بی آر اے) اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی (یو بی اے) کے گروپس اکٹھے ہوئے اور بلوچ نیشنلسٹ آرمی (بی این اے) بنائی، بی این اے چھوٹا سا گروپ ہے۔


اسلام ٹائمز۔  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی شکست کے بعد اس کے گروپس پاکستان میں دہشت گردی چاہتے ہیں۔ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افواج نے ہزاروں جانوں کی قربانی دیکر دہشت گردوں کو شکست دی، طالبان کے خلاف کامیابی حاصل ہوئی تو کچھ گروپ اکا دکا وارداتیں کر رہے ہیں، اسلام آباد میں دو دہشت گرد مارے گئے، جس کا ٹی ٹی پی نے اعتراف بھی کیا۔ 11 فروری کو بلوچ ریپبلکن آرمی (بی آر اے) اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی (یو بی اے) کے گروپس اکٹھے ہوئے اور بلوچ نیشنلسٹ آرمی (بی این اے) بنائی، بی این اے چھوٹا سا گروپ ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ حملے ہماری قوم کو اور مورال کو شکست نہیں دے سکتے، ٹی ٹی پی ہمارے ساتھ لڑےگی تو جواب دینگے، داعش سے مذاکرات نہیں ہوئے، ٹی ٹی پی کی شرائط ایسی سخت تھیں جو قبول نہیں کی جاسکتی تھیں، اس طرح بات چیت آگے نہ بڑھی، انہوں نے خود سیزفائر توڑا، اگر وہ قانون اور آئین کے جھنڈے تلے آنا چاہتے ہیں تو دروازے کھلے ہیں لیکن اگر وہ لڑیں گے تو ان سےلڑا جائیگا، آج افغانستان میں پہلے جیسا پاکستان مخالف ماحول نہیں ہے۔ طالبان نے 42 عالمی فورسز سمیت بھارتی خفیہ ایجنسی را اور این ڈی ایس کو شکست دی، اس کے بعد بعض ان کے چھوٹے گروپس پاکستان میں دہشت گردی کی فضا بنانا چاہتے ہیں، انہیں شکست فاش ہو گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن اسلام آباد آنا چاہتی ہے تو آ جائے اور شوق پورا کر لے، یہ منہ اور مسور کی دال۔ عمران خان کی خوش نصیبی ہے کہ اس کو ایسی نالائق اپوزیشن ملی ہے۔ عمران خان کی حکومت کہیں نہیں جا رہی، عمران خان کی حکومت اپوزیشن کی جڑوں میں بیٹھ گئی ہے۔ اگر آپ قانون کو ہاتھ میں لیں گے تو ہم آپ کو ہاتھ میں لیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کہیں نہیں جا رہے، اپوزیشن نے ٹریکٹر ٹرالی نہیں ریڑھا ریڑھی نکالی ہے، فنانس میں ان کے 12 لوگ کم تھے، عدم اعتماد میں 25 ووٹ کم ہوں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں ہم جا رہے ہیں انکی عقل کام چھوڑ چکی ہے، نہ ہم جا رہے ہیں نہ آپ آ رہے ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ اگر اپوزیشن نے کوئی ایسی غلطی کی کہ جس سے جمہوریت کا نقصان ہوا تو یہ انکا اپنا نقصان ہو گا، ان کے گلے میں ڈھول ڈال کر پیٹا جائے گا، اسی لیے انہیں چاہیے کہ 23 کی بجائے 24 یا 27 مارچ کر لیں، بلاول کے ساتھ مل کر آجائیں کوئی فرق نہیں پڑتا، او آئی سی کانفرنس ہو رہی ہے، آپ تھوڑا آگے یا پیچھے اپنی ریلی کرلیں۔ سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاہور دھماکے میں ہم ایک آدمی کے پیچھے ہیں، بہت قریب تو نہیں لیکن قدموں کی چاپ کے پیچھے چل رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایمرجنسی اور صدارتی نظام کا بہت شور ہے ابھی تک یہ کابینہ میں زیر بحث نہیں آیا۔


خبر کا کوڈ: 975063

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975063/ttp-لڑیگی-جواب-دینگے-داعش-سے-مذاکرات-نہیں-ہوئے-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org