QR CodeQR Code

خضدار، پولیس اور لیویز کی مشترکہ کارروائی، دو منشیات فروش گرفتار

22 Jan 2022 20:03

ڈی سی اور ایس پی آواران کی خصوصی ہدایت پر مشکے پولیس اور لیویز فورس نے منشیات فروشی کے خلاف کارروائی کی۔ جس کے دوران دو مشہور زمانہ منشیات فروشوں کو منشیات سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس نے خضدار میں ایک کارروائی کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آواران جمیل احمد بلوچ اور ایس پی آواران اللہ بخش بلوچ کی خصوصی ہدایت پر مشکے پولیس اور لیویز فورس نے منشیات فروشی کے خلاف کارروائی کی۔ جس کے دوران دو مشہور زمانہ منشیات فروش سردار خان عرف شاہی ولد بشیر احمد اور سفر خان ولد کمالدین کو منشیات سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ ملزمان پہلے سے بھی ایک مقدمہ میں مطلوب تھے۔ ڈی سی اور ایس پی آواران نے کہا کہ ہم نے یہ عزم کیا ہے کہ ضلع آواران کے تمام منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کو ہر حال میں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 975066

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975066/خضدار-پولیس-اور-لیویز-کی-مشترکہ-کارروائی-دو-منشیات-فروش-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org