QR CodeQR Code

انار کلی دھماکہ، میو ہسپتال سے گرفتار دو ملزمان انصار الاسلام کے عہدیدار نکلے

22 Jan 2022 21:13

انتہائی باوثوق سکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ میو ہسپتال کے باہر مشکوک سرگرمیوں پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے دو ملزمان کو حراست میں لیا تھا، جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ گرفتار دونوں ملزمان کا تعلق انصار الاسلام سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے انار کلی بازار میں ہونیوالے بم دھماکے کے شبہ میں میو ہسپتال کے باہر سے گرفتار ہونیوالے دو مشکوک ملزمان جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم "انصار الاسلام" کے عہدیدار نکلے۔ انتہائی باوثوق سکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ میو ہسپتال کے باہر مشکوک سرگرمیوں پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے دو ملزمان کو حراست میں لیا تھا، جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ گرفتار دونوں ملزمان کا تعلق انصار الاسلام سے ہے۔ دوسری جانب جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے بھی انصار الاسلام کے کارکنوں کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے بے گناہ کارکنوں کو حبس بے جا میں رکھا گیا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ دونوں کارکنون کو رہا کیا جائے، ان کا انار کلی بم دھماکے سے کوئی تعلق نہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 975071

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975071/انار-کلی-دھماکہ-میو-ہسپتال-سے-گرفتار-دو-ملزمان-انصار-الاسلام-کے-عہدیدار-نکلے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org