QR CodeQR Code

کوئٹہ، 24 جنوری تک برفباری اور بارشوں کی پیشنگوئی

22 Jan 2022 21:17

ڈی سی کوئٹہ کے دفتر سے شہریوں کیلئے ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔ جس میں عوام کو خراب موسم میں بے جا سفر سمیت دیگر چیزوں سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے آفس سے جاری ہونے والے ایک ہدایت نامے کے مطابق کوئٹہ و مضافات میں 21 جنوری سے 24 جنوری تک شدید بارشوں اور برف باری کی پیشنگوئی کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عمل کو یقینی بنانے کو کہا گیا ہے۔ عوام الناس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بارش یا برفباری میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ سفر کرنا لازمی ہو تو اوور سپیڈنگ نہ کریں۔ فوگ لائٹس آن رکھیں۔ ایک گاڑی دوسری گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ موٹر سائیکل اور سائیکل سوار ھیلمنٹ اور دستانوں کا استعمال ضرور کریں۔ آہستہ چلنے والی گاڑیاں روڈ سے انتہائی بائیں جانب ہوکر چلیں۔ اپنی گاڑی یا بائیک وغیرہ کی فرنٹ بیک لائٹس کو درست رکھیں۔ دوران سفر یا رکے ہوئے گاڑی کے ھیٹر کو احتیاط سے استعمال کریں۔ سردی سے بچنے کے لئے گرم کپڑوں، جیکٹ اور جوتوں کا استعمال کریں۔ ہر گاڑی میں کم از کم ایک عدد سنو چین کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ ہنہ اوڈک، چلتن کی طرف غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ڈپٹی کمشنر کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔ آخر میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کوئٹہ شہریوں کے محفوظ سفر کی خواہاں ہے۔


خبر کا کوڈ: 975072

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975072/کوئٹہ-24-جنوری-تک-برفباری-اور-بارشوں-کی-پیشنگوئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org