0
Saturday 22 Jan 2022 22:55

پاکستان طالبان کی حکومت کو فوری طور پر تسلیم کرے، جے یو آئی (س)

پاکستان طالبان کی حکومت کو فوری طور پر تسلیم کرے، جے یو آئی (س)
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی سرپرست اعلیٰ مولانا عبدالحلیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور اسلامی ممالک فوری طور پر افغان طالبان حکومت کو تسلیم کریں اور افغان عوام کی امداد کیلئے آگے بڑھیں، کیونکہ افغان عوام اس وقت شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام (س) نے شروع دن سے افغان طالبان کی کھل کر حمایت کی ہے اور اب جب افغانستان میں طالبان نے مکمل طور پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور امریکہ سمیت نیٹو فورسز کو شکست سے دوچار کیا ہے، تو پاکستان طالبان کو تسلیم کرے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اقوام متحدہ کی جانب سے افغانستان پر پابندیاں عائد کرنا اور افغان حکومت کے اکاونٹس منجمند کرنے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں اسلامی ممالک کے حکمران آگے بڑھ کر افغان عوام اور طالبان حکومت کی ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائیں، تاکہ وہاں کوئی انسانی المیہ جنم نہ لے سکے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طویل جنگ کی وجہ سے افغان معیشت تباہ ہوچکی ہے اور کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے افغان عوام شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ اب بحیثیت مسلمان ہماری یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنے افغانستان کے مسلمان بھائیوں کی ہرممکن امداد کو یقینی بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 975075
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش