QR CodeQR Code

کوہاٹ میں دھماکہ، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

22 Jan 2022 21:45

پولیس کے مطابق یہ واقعہ کوہاٹ کے علاقے گلوتنگی میں پیش آیا، جہاں ایک مارٹر گولہ پھٹنے سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ دھماکے میں ایک بچے سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں


اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ کوہاٹ کے علاقے گلوتنگی میں پیش آیا، جہاں ایک مارٹر گولہ پھٹنے سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ دھماکے میں ایک بچے سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں اور لاشوں کو قریبی سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خانہ بدوشوں کی جھونپڑی میں ہوا، بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی  طلب کیا گیا ہے اور واقعےکی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 975081

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975081/کوہاٹ-میں-دھماکہ-4-افراد-جاں-بحق-متعدد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org