0
Saturday 22 Jan 2022 22:17

خیبر پختونخوا میں اومیکرون کیسز میں اضافہ، مزید 40 افراد میں تصدیق

خیبر پختونخوا میں اومیکرون کیسز میں اضافہ، مزید 40 افراد میں تصدیق
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے اور مزید 40 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز کے مطابق خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے اومیکرون کے نئے کیسز کی تصدیق کردی ہے، رپورٹ کے مطابق مزید 40 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں اومیکرون کیسز کی تعداد بڑھ کر 304 ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق متاثرہ افراد میں 24 افراد کا تعلق پشاور سے، مردان سے 8، چارسدہ، ہنگو، دیر اپر، صوابی اور کوہاٹ سے ایک ایک کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ افراد میں 20 مرد اور 19 خواتین ہیں جن کی عمریں 13 سے 80 کے درمیان ہیں۔
خبر کا کوڈ : 975088
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش