QR CodeQR Code

ملک میں صدارتی نظام کے نفاذ کیلئے گلگت میں مظاہرہ

22 Jan 2022 22:47

پاکستان عوامی لیگ کی جانب سے ریلی پریس کلب گلگت تک نکالی گئی جس کی قیادت عوامی لیگ کے صدر خالد حسین نے کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پارلیمانی نظام میں چند لوگوں کو نوازا جاتا ہے، ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری کی بنیادی وجہ پارلیمانی نظام ہے


اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں صدارتی نظام کے قیام کیلئے گلگت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی۔ پاکستان عوامی لیگ کی جانب سے ریلی پریس کلب گلگت تک نکالی گئی جس کی قیادت عوامی لیگ کے صدر خالد حسین نے کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پارلیمانی نظام میں چند لوگوں کو نوازا جاتا ہے، ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری کی بنیادی وجہ پارلیمانی نظام ہے، اسی نظام کی وجہ سے ملک کے 85 فیصد غریب طبقہ متاثر ہو رہا ہے، چونکہ یہ نظام فیل ہو چکا ہے اس لیے ضروری ہے کہ ملک میں صدارتی نظام نافذ کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 975092

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975092/ملک-میں-صدارتی-نظام-کے-نفاذ-کیلئے-گلگت-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org