QR CodeQR Code

پشاور، جماعت اسلامی کی صوبائی مجلس شوریٰ کا اجلاس

23 Jan 2022 01:37

اجلاس کے دوران تنظیمی صورتحال سمیت اہم امور زیر بحث آئے اور اراکین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں حکومت کی جانب سے مہنگائی بڑھانے کے اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کی صوبائی مجلس شوریٰ کا اجلاس المرکز اسلامی پشاور میں منعقد ہوا، صوبائی امیر جماعت اسلامی سینیٹر مشتاق احمد خان کے زیرصدارت منعقد ہونے والے اجلاس صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالواسع، عنایت اللہ خان سمیت دیگر نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تنظیمی صورتحال سمیت اہم امور زیر بحث آئے اور اراکین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں حکومت کی جانب سے مہنگائی بڑھانے کے اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اجلاس میں مستقبل کے حوالے سے بھی فیصلہ جات کئے گئے۔ 


خبر کا کوڈ: 975113

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975113/پشاور-جماعت-اسلامی-کی-صوبائی-مجلس-شوری-کا-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org