0
Sunday 23 Jan 2022 01:55

شاہ محمود قریشی دراصل سرائیکی قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، پاکستان سرائیکی پارٹی

شاہ محمود قریشی دراصل سرائیکی قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، پاکستان سرائیکی پارٹی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سرائیکی پارٹی نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی 11 اضلاع کی جنوبی پنجاب صوبے کی تجویز کو مسترد کر دیا، ان خیالات کا اظہار پاکستان سرائیکی پارٹی کے رہنماوں ملک جاوید حسین چنڑ ایڈووکیٹ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک نعیم اقبال ایڈووکیٹ، سید خالد جاوید بخاری ایڈووکیٹ اور کنوراقبال احمد خان ایڈووکیٹ نے کیا۔ ان رہنماوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن رہنماوں کو صوبے کے متعلق جو تجویزیں بھیجیں ہیں وہ ناقابل فہم ہیں، پاکستان سرائیکی پارٹی ایک لمبے عرصے سے 23 اضلاع پر مشتمل سرائیکی صوبے کے قیام کیلیے جدوجہد کررہی ہے، شاہ محمود قریشی دراصل سرائیکی قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ بھکر، میانوالی، خوشاب، جھنگ، چنیوٹ، سرگودھا، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل، ساہیوال، پاکپتن بھی سرائیکی وسیب کا حصہ ہیں، ان علاقوں کے بغیر ہمیں کوئی صوبہ قبول نہیں ہوگا۔ ان علاقوں پر اگر ریفرنڈم بھی کرا لیا جائے تو سو فیصد ووٹ سرائیکی صوبے کے حق میں آئیں گے، سرائیکی صوبے کا مطالبہ تاریخی، ثقافتی اور جغرافیائی بنیادوں پر ایک عرصہ سے کیا جارہا ہے، اب حدود اربعہ میں تبدیلی کسی صورت حکمرانوں کو نہیں کرنے دیں گے، اگر حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو سرائیکی عوام کی طرف سے سخت ردعمل آسکتا ہے، سرائیکی قوم کے آئینی اور بنیادی حقوق پر کبھی سمجھوتا نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 975122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش