0
Sunday 23 Jan 2022 02:21

علامہ سید احمد اقبال رضوی اور اسد نقوی کا دورہ ملتان، ملک عامر ڈوگر کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

علامہ سید احمد اقبال رضوی اور اسد نقوی کا دورہ ملتان، ملک عامر ڈوگر کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے ملتان کا دورہ کیا، دورہ ملتان کے دوران اُنہوں نے وزیراعظم کے معاون خصوصی و چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ملک عامر ڈوگر کے بھائی عدنان ڈوگر اور بیرسٹر عثمان ڈوگر بھی موجود تھے۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں صوبائی سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب علامہ سید اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، سیکرٹری سیاسیات انجینئر سخاوت علی سیال، معاون سیکرٹری تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ، ضلعی سیکرٹری جنرل ملتان مولانا وسیم عباس معصومی، مولانا امیر حسین ساقی، ضلعی سیکرٹری سیاسیات غلام رضا عابد اور دیگر موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنمائوں نے ملک عامر ڈوگر سے اُن کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔
خبر کا کوڈ : 975130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش