0
Sunday 23 Jan 2022 02:29

افغانستان میں مسافر بس بم دھماکے میں 7 افراد جاں بحق

افغانستان میں مسافر بس بم دھماکے میں 7 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے صوبے ہرات میں ایک مسافر بس میں ہونے والے بم دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات میں ایک منی بس میں دھماکا ہوا ہے، دھماکا اتنا شدید تھا کہ بس کے پرخچے اُڑ گئے اور خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو بمشکل بس سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 7 مسافروں کی ہلاکت اور 9 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بس کے فیول ٹینک پر بم نصب کیا گیا تھا۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم طالبان کے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ایسی کارروائیوں میں داعش ملوث رہی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ مسافر بس دھماکا شیعہ اکثریتی علاقے میں ہوا۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 975133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش