0
Sunday 23 Jan 2022 02:56

ملتان ، آئی ایس او کے زیراہتمام یمنی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف آج احتجاج کیا جائے گا

ملتان ، آئی ایس او کے زیراہتمام یمنی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف آج احتجاج کیا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے زیراہتمام یمن کے مظلوم مسلمانوں پر جاری وحشیانہ مظالم کے خلاف ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی آج یوم احتجاج منایا جائے گا، ملتان سے جاری بیان کے مطابق آئی ایس او کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے سامنے یمنی مسلمانوں کی حمایت میں سعودی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، واضح رہے کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام آج ملک کے تمام بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ جن میں گلگت، اسلام آباد، لاہور، ملتان اور کراچی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 975141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش