0
Sunday 23 Jan 2022 03:08

مہنگائی بڑھنے سے تاجروں اور صنعت کاروں کو فائدہ ہوا، حماد اظہر

مہنگائی بڑھنے سے تاجروں اور صنعت کاروں کو فائدہ ہوا، حماد اظہر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی کی وجہ سے مہنگائی بڑھی، اس لیے پاکستان میں بھی بڑھی ہے لیکن مہنگائی سے تاجروں اور صنعتکاروں کو فائدہ ہوا۔ لاہور میں وزیر بلدیات میاں محمود الرشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن میں پہلا مرحلہ تنظیم سازی کا ہے، تحریک انصاف کی تنظیم سازی کا مرحلہ شروع ہوچکا ہے، لاہور میں پی ٹی آئی کی تنظیم نو پارٹی سے وابستگی اور الیکشن جیتنے کے معیار پر کی جائے گی، اس سے ہماری جماعت مزید مضبوط ہو گی، بلدیاتی امیدوار اور مئیر لاہور بھی میرٹ پر آئے گا۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کے معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں، پچھلی حکومت نے 60 فیصد بجلی گھر ایندھن پر کر دیئے تھے، آنے والے وقت میں پانی سے بجلی بنائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ گیس، بجلی اور دیگر منصوبوں پر لاہور میں کام جاری ہے، نئے گرڈ اسٹیشن بن رہے ہیں نئی تاروں کا جال بچھایا جا رہا ہے، گنجان علاقوں میں نئی سیورج اور پانی کے پائپوں کا جال بچھایا جا رہا ہے، لاہور میں پہلی بار ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ  مہنگائی سے شہروں کے اندر تاجروں اور صنعت کاروں کو فائدہ ہوا ہے، ہمارا مقابلہ اپوزیشن سے نہیں مہنگائی سے ہے، ہمیں چار مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑا، پہلا مسئلہ قرضوں کی واپس ادائیگی کا تھا، دوسری مصیبت ہمیں کورونا کی شکل میں دیکھنی پڑی، ہم اربن مڈل کلاس کے لیے مزید اسکیمیں لے کر آ رہے ہیں، احساس پروگرام کے ذریعے مہنگائی کو کنٹرول کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 975143
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش