QR CodeQR Code

مسلم عقیدے کے سبب وزارتی ذمہ داریوں سے فارغ کیا گیا، نصرت غنی

23 Jan 2022 10:14

برطانیہ کی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کی مسلمان رکن پارلیمنٹ نصرت غنی نے کہا کہ ڈاوئنگ اسٹریٹ میں مسلمانیت کو ایک مسئلہ کے طور پر اٹھایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کی حکمران جماعت کی مسلمان رکن پارلیمنٹ نصرت غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں مسلم عقیدے کے سبب وزارتی ذمہ داریوں سے فارغ کیا گیا۔ برطانیہ کی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کی مسلمان رکن پارلیمنٹ نصرت غنی نے کہا کہ ڈاوئنگ اسٹریٹ میں مسلمانیت کو ایک مسئلہ کے طور پر اٹھایا گیا۔ نصرت غنی کے مطابق چیف وہپ نے انہیں بتایا تھا کہ ان کا مسلم عقیدہ دیگر ساتھیوں کو بے چین کر رہا تھا۔ 49 سالہ نصرت غنی کو فروری 2020ء میں کابینہ کی ردوبدل کے دوران ٹرانسپورٹ منسٹر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 975155

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975155/مسلم-عقیدے-کے-سبب-وزارتی-ذمہ-داریوں-سے-فارغ-کیا-گیا-نصرت-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org