QR CodeQR Code

جنوبی وزیرستان، بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

23 Jan 2022 11:07

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں سب مشین گنز، آر پی جی سیون، دستی بم اور بڑی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر آپریشن کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے آئی ای ڈی تیار کرنے والا مواد بھی برآمد ہوا۔ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں سب مشین گنز، آر پی جی سیون، دستی بم اور بڑی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 975161

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975161/جنوبی-وزیرستان-بڑی-تعداد-میں-اسلحہ-گولہ-بارود-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org