0
Sunday 23 Jan 2022 11:24
لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا

یمن کے مظلومین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئےآئی ایس او کا ملک گیر مظاہروں کا اعلان

یمن کے مظلومین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئےآئی ایس او کا ملک گیر مظاہروں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ یمن کے نہتے عوام پر سعودی اتحاد کے مظالم کیخلاف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان میدان میں آگئی۔ آئی ایس او نے یمن کے نہتے اور مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک گیر مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے۔ آئی ایس او پاکستان کے ترجمان کے مطابق یمن کے مظلومین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آج ملک کے تمام بڑے شہروں میں مظاہرے کئے جائیں گے۔ ترجمان کے مطابق لاہور میں پریس کلب کے باہر آئی ایس او لاہور ڈویژن کے زیراہتمام مظاہرہ ہوگا جبکہ اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر، ملتان میں بھی پریس کلب کے باہر اور گلگت مرکزی امامیہ مسجد  کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

آئی ایس او پاکستان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یمن کے مظلوم عوام کو ایک عرصے سے بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مگر افسوس کہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے بولتے ہیں، نہ او آئی سی کی جانب سے اس اہم معاملے پر کوئی ردعمل آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے ہر مظلوم کیساتھ ہیں، یہی وجہ ہے کہ آج ملک گیر سطح پر یمن کے عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہمارے کارکن نکلیں گے اور اس ایشو پر عالمی توجہ مبذول کروائیں گے۔ انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان مظاہروں میں بھرپور شرکت کرکے یمن کے مظلومین کیساتھ اظہار یکجہتی کریں۔
خبر کا کوڈ : 975164
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش