QR CodeQR Code

کورونا وبا کا پھیلاؤ، کراچی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ

23 Jan 2022 12:27

متاثرہ علاقوں میں بلاوجہ نقل و حرکت، ماسک کے بغیر داخلہ ممنوع ہوگا، لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ضروری اشیا، میڈیکل اسٹور کے علاوہ کاروبار بند رہے گا، متاثرہ علاقوں میں اجتماعات، تقریبات، ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری ک ردیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ گلبرگ، لیاقت آباد، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد میں ہوگا، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن مختلف یوسیز، بلاکس اور گلیوں میں لگایا گیا ہے، جس کا نفاذ آج رات سے ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ سینٹرل کے مطابق ضلع وسطی میں 106 لوگوں میں اومیکرون کی تشخیص ہوئی، گلبرگ میں اومیکرون کے 52 کیسز، لیاقت آباد اور نارتھ کراچی کے علاقوں میں 10، 10 کیسز رپورٹ ہوئے، اسی طرح نارتھ ناظم آباد میں اومیکرون کیسز کی تعداد 40 ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن 5 فروری تک متاثرہ علاقوں اور یوسیز میں نافذ رہےگا، متاثرہ علاقوں میں بلاوجہ نقل و حرکت، ماسک کے بغیر داخلہ ممنوع ہوگا، لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ضروری اشیا، میڈیکل اسٹور کے علاوہ کاروبار بند رہے گا، متاثرہ علاقوں میں اجتماعات، تقریبات، ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 975168

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975168/کورونا-وبا-کا-پھیلاؤ-کراچی-کے-مختلف-علاقوں-میں-اسمارٹ-لاک-ڈاؤن-نفاذ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org