0
Sunday 23 Jan 2022 13:01

لاہور، انار کلی دھماکہ، گرفتار دہشتگردوں کی نشاندہی پر تیسرا بھی گرفتار

لاہور، انار کلی دھماکہ، گرفتار دہشتگردوں کی نشاندہی پر تیسرا بھی گرفتار
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے نیو انار کلی بازار میں دھماکہ میں سکیورٹی اداروں نے مزید پیشرفت کی ہے۔ دہشت گردوں کا ایک اور ساتھی سلیپر سیل سے پکڑا گیا۔ ذرائع کے مطابق انار کلی دھماکہ میں مبینہ طور پر ملوث تیسرا سہولت کار گرفتار کرکے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آدم نامی سہولت کار کو زیرِ حراست مبینہ سہولت کاروں سمیر اور عمران کی نشاندہی پر ہاسٹل سے گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ دہشتگرد لاہور کے گورنمنٹ کالج اور پنجاب یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے بہانے پرائیویٹ ہاسٹل میں قیام پذیر تھے، جبکہ پسِ پردہ ایک کالعدم دہشتگرد تنظیم بی ایل اے سے رابطے میں تھے۔ مزید تفتیش کیلئے تینوں دہشتگردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 975171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش