QR CodeQR Code

جنوبی کوریا میں منجمد ایرانی اثاثوں سے اقوام متحدہ کی ایرانی رکنیت فیس ادا

23 Jan 2022 18:15

سیول کیجانب سے جاری ہونیوالے ایک بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کے بینکوں میں منجمد ایرانی اثاثوں سے اقوام متحدہ کو ایران کی واجب الاداء رکنیت فیس کے طور پر 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ادا کر دیئے گئے ہیں


اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی کوریا نے ایران کے منجمد اثاثوں میں سے اس پر واجب الاداء اقوام متحدہ کی رکنیت فیس ادا کر دی ہے جو 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے برابر ہے۔ رپورٹ کے مطابق سیول کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ایرانی درخواست پر، امریکہ و اقوام متحدہ کے ساتھ ہمآہنگی کے بعد جمعے کے روز اٹھایا گیا ہے۔ جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ امید ہے کہ رکنیت فیس کی ادائیگی کے بعد اب اقوام متحدہ میں ایران کی رکنیت کو فی الفور بحال کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی بابت جنوبی کوریا کے 2 بینکوں میں ایران کے 7 ارب ڈالر موجود ہیں جو سال 2015ء میں دستخطہونے والے ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) سے امریکہ کی یکطرفہ دستبرداری کے بعد عائد کی جانے والی پابندیوں کے باعث تاحال ایران کو ادا نہیں کئے گئے۔ دوسری جانب کئی سالوں سے ایران پر عائد سخت ترین امریکی پابندیوں کے باعث ایران کی جانب سے اقوام متحدہ کی رکنیت فیس بھی ادا نہیں کی جا سکی تھی جس پر اقوام متحدہ میں ایرانی رکنیت بھی معطل کر دی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 975193

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975193/جنوبی-کوریا-میں-منجمد-ایرانی-اثاثوں-سے-اقوام-متحدہ-کی-رکنیت-فیس-ادا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org