0
Sunday 23 Jan 2022 18:15

جنوبی کوریا میں منجمد ایرانی اثاثوں سے اقوام متحدہ کی ایرانی رکنیت فیس ادا

جنوبی کوریا میں منجمد ایرانی اثاثوں سے اقوام متحدہ کی ایرانی رکنیت فیس ادا
اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی کوریا نے ایران کے منجمد اثاثوں میں سے اس پر واجب الاداء اقوام متحدہ کی رکنیت فیس ادا کر دی ہے جو 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے برابر ہے۔ رپورٹ کے مطابق سیول کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ایرانی درخواست پر، امریکہ و اقوام متحدہ کے ساتھ ہمآہنگی کے بعد جمعے کے روز اٹھایا گیا ہے۔ جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ امید ہے کہ رکنیت فیس کی ادائیگی کے بعد اب اقوام متحدہ میں ایران کی رکنیت کو فی الفور بحال کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی بابت جنوبی کوریا کے 2 بینکوں میں ایران کے 7 ارب ڈالر موجود ہیں جو سال 2015ء میں دستخطہونے والے ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) سے امریکہ کی یکطرفہ دستبرداری کے بعد عائد کی جانے والی پابندیوں کے باعث تاحال ایران کو ادا نہیں کئے گئے۔ دوسری جانب کئی سالوں سے ایران پر عائد سخت ترین امریکی پابندیوں کے باعث ایران کی جانب سے اقوام متحدہ کی رکنیت فیس بھی ادا نہیں کی جا سکی تھی جس پر اقوام متحدہ میں ایرانی رکنیت بھی معطل کر دی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 975193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش