0
Sunday 23 Jan 2022 19:38

بھارت میں کورونا وائرس کے مزید 3 لاکھ 33 ہزار سے زیادہ نئے کیسز، 525 افراد ہلاک

بھارت میں کورونا وائرس کے مزید 3 لاکھ 33 ہزار سے زیادہ نئے کیسز، 525 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے اور ہر روز تین لاکھ سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوان کوران کے 3 لاکھ 33 ہزار 533 نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 59 ہزار 168 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 525 مریضوں کی موت واقع ہوگئی۔ بھارت بھر میں گزشتہ روز سے 4171 معاملے کم آئے ہیں، گزشتہ روز کورونا وائرس کے 3 لاکھ 37 ہزار 704 نئے کیسز درج کئے گئے تھے۔ بھارت کی کونسل برائے طبی تحقیق کے مطابق ملک میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے لئے 18 لاکھ 75 ہزار 533 نمونوں کی جانچ کی گئی اور اب تک مجموعی طور پر 71 کروڑ 55 لاکھ 20 ہزار 580 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 975203
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش