0
Sunday 23 Jan 2022 20:06

اسد الدین اویسی کا بابو سنگھ کشواہا اور بھارت مکتی مورچہ کیساتھ سیاسی اتحاد کا اعلان

اسد الدین اویسی کا بابو سنگھ کشواہا اور بھارت مکتی مورچہ کیساتھ سیاسی اتحاد کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے آج اترپردیش اسمبلی انتخابات کے حوالے سے بڑا اعلان کیا۔ اسد الدین اویسی نے بابو سنگھ کشواہا اور بھارت مکتی مورچہ کے ساتھ اتحاد کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے 2 سی ایم اور 3 ڈپٹی سی ایم کا فارمولہ بھی پیش کیا۔ حیدرآباد کے ممبر آف پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر ہمارا اتحاد کہ جس کا نام ’بھاگیداری پریورتن مورچہ‘ اقتدار میں آتا ہے تو اترپردیش میں دو وزیراعلٰی ہوں گے، ایک او بی سی برادری سے اور دوسرا دلت برادری سے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی 3 نائب وزیراعلٰی بھی ہوں گے جن میں سے ایک مسلم کمیونٹی سے ہوگا۔ اسد الدین اویسی نے کہا کہ ’بھاگیداری تبدیلی مورچہ‘ کے امیدوار 95 فیصد سیٹوں پر کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کس پارٹی کے امیدوار کہاں سے الیکشن لڑیں گے اس کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ مورچہ کے کنوینر بابو سنگھ کشواہا منتخب ہوئے۔ اس دوران اسد الدین اویسی نے دلتوں کی ترجمانی کرنے کی پوری کوشش کی۔ پریس کانفرنس میں جب بابو سنگھ کشواہا سے پوچھا گیا کہ کیا یہ اتحاد مجبوری میں کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ کوئی مجبوری کا اتحاد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دلتوں، پسماندہ اور اقلیتی برادریوں کے لئے طویل عرصے سے کام کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 975208
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش