0
Sunday 23 Jan 2022 20:51

جس دن پی ٹی آئی اقتدار سے نکلی عوام شکرانے کے نفل ادا کرینگے، مریم نواز

جس دن پی ٹی آئی اقتدار سے نکلی عوام شکرانے کے نفل ادا کرینگے، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کی عوام سے براہ راست گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار سے نکالنے پر خطرناک ہونے کی دھمکیاں گیدڑ بھبھکیاں ہیں، جس دن آپ اقتدار سے نکلے عوام شکرانے کے نفل پڑھیں گے۔ مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ عمران خان کے ہر لفظ میں ناکامی، اپنے اور پی ٹی آئی کے مستقبل سے کوئی امید نہیں تھی۔

عمران خان صاحب، اب رونے دھونے اور ڈرامہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، سامان اٹھائیں اور چلتے بنیں۔ جتنی دیر آپ اقتدار سے چپکے رہیں گے، اپنی اور عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بنیں گے، آپ عبرت ناک شکست کھا چکے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ تاریخ ہمیں ایسے لوگوں سے بچنے کا سبق سکھائے گی، جو عوامی طاقت سے زیادہ سازشوں پر یقین رکھتے ہیں، عمران خان یہ سب ناگزیر تھا، عمران خان تم تاریخ ہو۔
 
خبر کا کوڈ : 975210
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش