0
Sunday 23 Jan 2022 22:12

خیبر پختوننخوا بلدیاتی الیکشن، جماعت اسلامی کے تحصیل امیدواروں کا اعلان

خیبر پختوننخوا بلدیاتی الیکشن، جماعت اسلامی کے تحصیل امیدواروں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں 27 تحصیلوں کے لئے تحصیل چیئرمین کے امیدواروں کا اعلان کردیا گیا۔ صوبائی امیر جماعت اسلامی سینیٹر مشتاق احمد خان نے المرکز الاسلامی پشاور میں اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع چترال اپر کی تحصیل تورکہو سے مولانا جاوید حسین، ضلع دیر لوئر کی تحصیل خال سے اخوندزادہ کلیم اللہ، تحصیل بلامبٹ سے عمران الدین ایڈووکیٹ، تحصیل ثمر باغ سعید احمد باچا، تحصیل منڈا ہمایون خان، تحصیل میدان فضل ودود، تحصیل ادینزئی عزیز اللہ خان، تحصیل تیمر گرہ محمد ریاض خان، ضلع مالاکنڈ کی تحصیل تھانہ کے لیے شہاب حسین، تحصیل بٹ خیلہ کیلئے امجد علی، تحصیل درگئی قاضی رشید احمد، ضلع سوات تحصیل بری کوٹ کے لئے فدا محمد خان کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ تحصیل بابو زئی کیلئے محمد امین، تحصیل کبل کیلئے حاجی رحمت علی، تحصیل مٹہ اظہار اللہ، تحصیل چار باغ صلاح الدین، ضلع شانگلہ کی تحصیل الپوری کے لیے محمد طفیل خان، تحصیل بشام قاسم شاہ، تحصیل مارتونگ محمد مشتاق خان، شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ سے حاجی اکبر علی خان، جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا سے تاج محمد وزیر، ضلع کرم کی تحصیل صدہ سے ملک شیر محمد اورکزائی، ضلع تورغر کی تحصیل جدبہ کے لئے ڈاکٹر سراج محمد، ضلع بٹگرام سے حاجی مہاجرین خان، تحصیل ایبٹ آباد سے عبدالرزاق عباسی، تحصیل لورا کیلئے مبشر عباسی جماعت اسلامی کی جانب سے انتخابی نشان ترازو پر امیدواران ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 975213
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش