QR CodeQR Code

پنجگور، سکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ

23 Jan 2022 21:28

ذرائع کے مطابق نامعلوم شرپسند عناصر نے پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ کیا ہے۔ جس سے جانی نقصان کا خدشہ ہے۔ البتہ اب تک سکیورٹی فورسز نے کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم شرپسند عناصر نے پاکستانی سکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے گرمکان کے علاقے میں رخشان ندی میں واقعہ ایک چیک پوسٹ پر دستی بم پھینک دیا۔ جس سے زوردار دھماکہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں جانی نقصان کا خدشہ ہے، البتہ سکیورٹی فورسز نے اب تک کسی کے جانبحق ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 975223

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975223/پنجگور-سکیورٹی-فورسز-کے-چیک-پوسٹ-پر-دستی-بم-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org