QR CodeQR Code

پشاور، آئی ایس او کے زیراہتمام شعبہ جاتی ورکشاپ کا انعقاد

23 Jan 2022 21:36

ورکشاپ میں سابق ڈویژنل صدر محمد ثقلین مہدوی، سابق ڈویژنل نائب صدر شاہد علی اور ڈویژنل کابینہ کے اراکین بھی شریک ہوئے۔ ورکشاپ میں سہ ماہی منصوبہ بندی کو زیر بحث لایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیراہتمام اسلامیہ کالج یونیورسٹی یونٹ پشاور میں شعبہ جاتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سابق ڈویژنل صدر محمد ثقلین مہدوی، سابق ڈویژنل نائب صدر شاہد علی اور ڈویژنل کابینہ کے اراکین بھی شریک ہوئے۔ ورکشاپ میں سہ ماہی منصوبہ بندی کو زیر بحث لایا گیا اور ساتھ ہی کابینہ ممبرز کو تنظیمی ذمہ داریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ آخر میں اسلامیہ کالج کے سابقہ یونٹ مسئول مرحوم قمر جعفری کی مغفرت کی دعا بھی کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 975226

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/975226/پشاور-ا-ئی-ایس-او-کے-زیراہتمام-شعبہ-جاتی-ورکشاپ-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org